بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بنوں میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا، 3 پولیس اہلکار زخمی

بنوں کے علاقے غوری والہ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا ہے، جس میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت یہ دھماکا ہوا اس وقت پولیس وین میں سوار اہلکار گشت پر تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ اس کارروائی کے لیے بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.