بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یورو کپ فائنل سے قبل انگلینڈ کے شہریوں کا جوش و خروش عروج پر

لندن میں یورو 2021 کے فائنل ٹاکرے سے قبل شہریوں  کا جو ش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے ،وہاں مقیم پاکستانیوں نے بھی اہلِ خانہ کے ہمراہ میچ دیکھنے کا پروگرام بنالیا۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آج شام سے ہی لندن کی سڑکیں سنسان ہونے لگیں۔ 

لندن کی سپر مارکیٹس میں آج غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا جہاں فزی ڈرنکس، کرسپ اور پوپ کارن کی فروخت میں اضافہ ہوا۔ 

پبس اور ریسٹورنٹس میں میچ دیکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

میچ کے اضافی وقت میں جانے پر پبس اضافی وقت کے لیے کھل سکیں گے۔ 

دوسری جانب میچ کے اگلے روز یعنی پیر کو ہزاروں اسکولوں نے طلبہ کو تاخیر سے اسکول آنے کی اجازت دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.