بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج سندھ میں کورونا کے 1118 نئے کیسز کی تشخیص، 8 مریض انتقال کرگئے، وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 15998 نمونے ٹیسٹ کیے گئے۔ جس کے نتیجے میں 1118 نئے کیسز سامنے آئے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں مجموعی طور پر کوویڈ کے 4678919 ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور صوبے میں اب تک 347461 کیسز سامنے آچکے ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ آج عالمی وبا کے مزید 256 مریض صحتیاب ہوگئے، اس طرح ابتک 317667 یعنی 91.4 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج مزید 8 مریض انتقال کرگئے، اس طرح سندھ میں اموات کی مجموعی تعداد 5607 ہوگئی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اس وقت 24187 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 23326 مریض گھروں اور 60 مریض آئسولیشن سینٹرز پر زیرعلاج ہیں جبکہ مختلف اسپتالوں میں 801 مریض زیر علاج ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ کورونا متاثرہ 739 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے اور اسوقت کوویڈ-19 کے 61 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کوویڈ کے 1118 نئے کیسز میں سے شہر کراچی سے 873 سامنے آئے ہیں، جن میں کراچی شرقی میں 249، کراچی جنوبی میں 235، کراچی وسطی میں 160، کورنگی میں 118، ملیر میں 75 اور کراچی غربی میں 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدرآباد میں 75، نوشہرو فیروز 31، میرپورخاص 15، ٹنڈو الہیار 13، سانگھڑ 12، جامشورو 11، تھرپارکر اور نوابشاہ 10- 10، بدین اور عمر کوٹ 9 – 9، مٹیاری 8، دادو 7، ٹھٹہ 6، گھوٹکی 4، ٹنڈو محمد خان 3، خیرپور 2، لاڑکانہ اور سجاول میں ایک ایک نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.