بلوچستان ہائیکورٹ کے ڈویژنل بینچ نے آئینی درخواست پر حکم سناتے ہوئے صوبائی وزراء اور ایم پی ایز کو سرکاری گاڑیاں ملکیت پر دینے سے روک دیا۔
شہری بایزید نے وزراء اور ایم پی ایز کو سرکاری گاڑیوں کی الاٹمنٹ کو چیلنج کیا تھا۔
عدالت نے درخواست پر فیصلہ دیتے ہوئے حکم دیا کہ حکام آئندہ پیشی تک اس منصوبے پر مزید عملدرآمد سے گریز کریں۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری نظم و نسق کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سیکریٹری بلوچستان اسمبلی اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
Comments are closed.