بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلوچستان میں کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی نہ آسکی

بلوچستان میں انسداد کورونا ویکسینیشن کے عمل میں تیزی نہ آسکی، بدھ کو صوبے کے چار اضلاع میں 21 ہیلتھ ورکز کو انسداد کورونا کی ویکسین لگائی گئی، صوبے میں انسداد کورونا کی ویکسین لگوانے والے ہیلتھ ورکز کی تعداد 154 ہوگئی۔

صوبائی کوآرڈینیٹر ای پی آئی ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے بتایا کہ چار فروری سے بلوچستان کے علاقوں کوئٹہ چاغی، لسبیلہ اور کیچ میں انسداد کورونا کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔

بدھ کو ان چار اضلاع میں 21 ہیلتھ ورکز کو انسدادِ کورونا کی ویکسین لگائی گئی، اس طرح اب تک سات روز کے دوران 154 ہیلتھ ورکرز کو ویکیسن لگائی جاسکی ہے۔

ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے بتایا کہ انسداد کورونا ویکسین صرف پہلے سے رجسٹرڈ ڈاکٹر وں اور طبی عملے کے ارکان کو لگائی جارہی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ رجسٹرڈ افراد کو  موبائل فون پر مخصو ص کوڈ ملنے کے بعد ویکسین کے لیے قر یبی مرکز میں کال کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو پہلے مرحلے میں 5 ہزار ویکسین مہیا کی گئی ہے، پہلے مر حلے کی باقی 5 ہزار ویکسین رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں مل جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.