بلوچستان کے وزیرِ داخلہ ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ صوبے میں قبائلی تنازعات کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔
ضیاء لانگو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام قبائلی تنازعات خوش اسلوبی سے حل کیے جائیں، لہڑی اور جاموٹ قبائل کے تنازعات کے خاتمے کے لیے حکومتی سطح پر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک دو دن میں دونوں فریقوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔
ضیاء لانگو نے یہ بھی کہا ہے کہ قبائلی تنازعات کا حل بلوچستان میں دائمی امن قائم کرنے کے سلسلے کی کڑی ہے۔
Comments are closed.