سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے بلوچستان کے دالبندین ایئرپورٹ پر ایک سال کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سی اے اے کا کہنا ہے کہ دالبندین ایئرپورٹ کا رن وے نمبر 13/31 فلائٹ آپریشن کیلئے بند رہے گا، اس رن وے کو 6 اگست 2024 تک بند رکھا جائے گا۔
سی اے اے کے مطابق نوٹم جاری کرکے ایئرلائنز کو دالبندین ایئرپورٹ کی بندش سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
حالیہ طوفانی بارشوں سے دالبندین ایئرپورٹ رن وے اور کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان ہوا تھا، رن وے کی تعمیر نو کیلئے فلائٹ آپریشن بند کر دیا گیا ہے۔
Comments are closed.