پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) بلوچستان نے حالیہ مون سون بارشوں کے دوران ہوئے نقصانات کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی ہے۔
پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق صوبے میں حالیہ بارشوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت 299 افراد جاں بحق ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں و سیلاب کے دوران اموات صوبے کے 29 اضلاع میں رپورٹ ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق مون سون سیزن کے دوران مختلف حادثات میں 181 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے 67 ہزار 575 مکانات متاثر ہوچکے ہیں، ان میں 19 ہزار 653 مکمل طور پر تباہ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے میں بارشوں سے 2 ہزار 198 کلو میٹر سڑکیں اور 2 لاکھ ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق متاثرہ اضلاع نصیرآباد، جعفرآباد، جھل مگسی اور صحبت پور میں ریلیف آپریشن تاحال جاری ہے۔
Comments are closed.