ہفتہ 21؍جمادی الثانی 1444ھ14؍جنوری 2023ء

بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی: ملیر میں رینجرز اور پولیس کا مشترکہ فلیگ مارچ

بلدیاتی انتخابات کی سیکیورٹی کے سلسلے میں ضلع ملیر میں سندھ رینجرز اور پولیس نے مشترکہ فلیگ مارچ کیا ہے۔ 

سچل رینجرز اور ملیر کے 12 تھانوں کی پولیس فلیگ مارچ میں شریک ہوئی۔ اس فلیگ مارچ میں سندھ رینجرز اور ملیر پولیس موبائلیں اور موٹرسائیکل سوار اہلکار شریک تھے۔

فلیگ مارچ کے شرکاء شاہراہ فیصل، نیشنل ہائی وے سے ہوتے ہوئے گھگڑ پھاٹک پہنچے۔

سکھن، شاہ لطیف ٹاؤن، گلشنِ حدید اور ملیر کے بیشتر علاقوں میں بھی فلیگ مارچ کیا گیا۔ 

شارع فیصل پر اسٹار گیٹ سے شروع ہونے والا فلیگ مارچ قائدآباد میں اختتام پذیر ہوا۔

اس سلسلے میں ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ فلیگ مارچ کا مقصد الیکشن کے موقع پر شہریوں کو سیکیورٹی اور تحفظ کا احساس دلانا ہے۔

خیال رہے کہ ضلع ملیر میں بلدیاتی انتخابات کےلیے پولیس، رینجرز اور ایف سی تعینات کی جا رہی ہے۔

ضلع ملیر کے 505 پولنگ اسٹیشنز پر پولیس کی 4 ہزار سے زائد نفری تعینات کی جا رہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.