بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جا رہے؟ جسٹس فائز

سپریم کورٹ آف پاکستان میں خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے معاملے کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سوال کیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جا رہے؟

دورانِ سماعت سپریم کورٹ نے چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے ممبران اور اٹارنی جنرل کو فوری طلب کر لیا۔

جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے کہا کہ اٹارنی جنرل اگر وزیرِاعظم کے ساتھ ہیں تو انہیں بتائیں آئین زیادہ اہم ہے۔

انہوں نے استفسار کیا کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جا رہے؟ عوام کو جمہوریت سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے؟

انہوں نے سوال کیا کہ کیا چیف الیکشن کمشنر اور ممبران نے اپنا حلف نہیں دیکھا؟ کیا چیف الیکشن کمشنر نے آئین نہیں پڑھا؟

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے 18 نومبر 2020ء کو بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.