پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھٹو خاندان کے مزارات پر حاضری دی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری آج گڑھی خدا بخش لاڑکانہ پہنچے، جہاں انہوں نے شہدائے جمہوریت کے مزارات پر حاضری دی۔
انہوں نے سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر میر مرتضیٰ بھٹو اور میر شاہنواز بھٹو کے مزار ات پر بھی حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
پی پی چیئرمین نے اس دوران ملکی سلامتی اور وطن میں جمہوریت کے احیاء کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
Comments are closed.