بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بزدار کا بارش سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

لاہور سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے حکام کو زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.