برطانیہ یوکرین کی مدد کیلئے جنگی ٹینک اور اضافی بھاری اسلحہ بھیجے گا۔
یہ بات برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے یوکرین کیلئے عالمی عسکری اور سفارتی حمایت پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم رشی سوناک نے یوکرین کو ’چیلنجر 2 ٹینک‘ اور بھاری اسلحہ و توپیں فراہم کرنے کے متعلق بات کی۔
وزیراعظم نے یوکرینی صدر سے کہا کہ وہ اور پوری برطانوی حکومت یوکرین کی ہر ممکن مدد کیلئے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ یہ جنگ جیتی جائے اور دیرپا امن قائم کیا جائے۔
Comments are closed.