برطانیہ کے علاقے ووکینگ میں پاکستانی نژاد شہری کے گھر سے 10 سالہ بچی کی لاش ملی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جمعرات کی صبح پولیس موقع پر پہنچی تو گھر کے رہائشی افراد فرار ہوچکے تھے۔
پولیس کے مطابق گھر میں ملک عرفان شریف نامی ڈرائیور اپنے اہلخانہ کے ساتھ مقیم تھا، جو 20 سال پہلے پاکستان سے برطانیہ منتقل ہوا تھا۔
برطانوی میڈیا نے مزید کہا کہ پولیس کو بچی کے قتل کا شبہ ہے، 3 افراد کی تلاش جاری ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.