برطانیہ میں کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری آنےلگی ، 8 ماہ کے بعد پہلی مرتبہ مسلسل دوسرے روز 5 سے کم اموات رپورٹ ہوئیں۔
برطانیہ میں گزشتہ روز کورونا کے1946 مثبت کیس اور 4 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ دو روز قبل برطانیہ میں کورونا سے ایک شخص کی موت ہوئی تھی۔
برطانیہ میں ستمبر کے بعد سے پہلی مرتبہ اموات کی تعداد مسلسل دوسرے روز 5 سے کم رہی ہے۔
برطانیہ میں نصف سے زائد آبادی کو کورونا ویکسین کی ایک ڈوز اورایک چوتھائی آبادی کو مکمل ویکسین لگائی جاچکی ہے۔
اراکین پارلیمنٹ،تاجروں اور دکانداروں نے وزیراعظم سے لاک ڈاون جلد ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
Comments are closed.