منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

برطانیہ، شدید برفباری سے مواصلاتی نظام متاثر

برطانیہ میں شدید برفباری سے نظام مواصلات بری طرح متاثر ہوا ہے۔

سڑکوں پر پھسلن کے سبب مختلف حادثات پیش آرہے ہیں، جبکہ ٹرین سروس متاثر ہوئی۔

برفباری کی وجہ سے ڈیڑھ سو پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں، کارنوال سے اسکاٹش ہائی لینڈز تک اسکول بھی بند ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے علاقے ایبرڈین شائر میں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرگیا۔

وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع ابرآلود اور موسم سرد ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ویلز میں درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

جنوب مشرقی اور مشرقی انگلینڈ میں بھی برف باری نے لوگوں کو گھروں میں قید کردیا ہے۔

قبل ازیں برمنگھم میں کھیلتے ہوئے یخ بستہ جھیل میں گر کر تین بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.