منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

ساڑھے پانچ سو سے زائد وارداتوں میں ملوث 4 خطرناک ڈاکو گرفتار

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے کورنگی نورانی بستی اور قذافی ٹاؤن سے 4 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، ملزمان نے 550 سے زائد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

گرفتار ڈاکوؤں میں عبدا لحفیظ عرف گڈو، زبیر عرف آئی سی، محمد ایوب عرف ڈان اور چن زیب عرف مچھڑ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال ہونے والے 5 عدد پستول اور 3 چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کیے گئے ہیں۔

گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم کی 550 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے، تفتیش کے دوران ملزمان نے اے ٹی ایم سے پیسے لیکر نکلنے والے شہریوں سے رقم چھیننے اور مختلف کمپنی کی گاڑیوں کو لوٹنے کا اعتراف کیا ہے۔

ملزم چن زیب عرف مچھڑ ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنے میں بھی ملوث ہے۔

ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ گرفتار ملزمان کو اسلحہ اور چوری شدہ موٹر سائیکلوں سمیت قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.