پیر17؍جمادی اوّل 1444ھ 12؍دسمبر2022ء

کراچی، 3 بھائیوں کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

کراچی میں گبول ٹاؤن کی ندی میں فائرنگ کرکے 3 بھائیوں کو قتل کرنے کے واقعہ میں ملوث 2 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

مقتول بھائیوں پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزمان کے ساتھی مفرور ہیں، تینوں بھائیوں میں ایک منشیات فروش تھا، قتل کا معاملہ منشیات فروشوں کے جھگڑے کا شاخسانہ ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت غلام مصطفیٰ عرف قاری اور غلام نبی عرف پسوڑی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بھائیوں پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کے ساتھی فرار ہیں۔

تین بھائیوں کے قتل کا معاملہ منشیات فروشوں کے جھگڑے کا شاخسانہ ہے، گرفتار ملزمان نے بیان دیا کہ مقتول بھائیوں میں ایک بھائی منشیات فروش تھا۔

گرفتار ملزم کے بیان کے مطابق ملزمان اور مقتولین میں منشیات کے پیسے کی لین دین میں تنازعہ ہوا تھا، جس پر ملزمان نے فائرنگ کی۔

ملزمان پیشہ ور منشیات فروش ہیں اور مچھر کالونی سہراب گوٹھ کے رہائشی ہیں۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار افراد واقعے کے وقت فائرنگ کرنے والے ملزمان کے ہمراہ تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.