منگل 18؍جمادی الاول 1444ھ 13؍دسمبر 2022ء

بیجنگ میں موسم سرما کا غیر معمولی ریت کا طوفان

چین کے دارالحکومت بیجنگ اور ملک کے شمالی علاقے موسم سرما کے غیر معمولی ریت کے طوفان کی زد میں آگئے، بیجنگ میں ہوا کے معیار کا انڈیکس خطرناک حد سے تجاوز کر گیا۔

گزشتہ روز صبح میں بیجنگ کی فضا کو مٹی اور دھول کے گہرے غبار نے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے شہر میں ہوا کے معیار کا انڈیکس نو سو نناوے تک جا پہنچا جو عالمی ادارہ صحت کی مقررکردہ گائیڈ لائن سے دس گنا زیادہ ہے۔

منگولیا سے شروع ہونے والے ریت کے طوفان نے بیجنگ، سنکیانگ، ہیبائی، شانزی اور گانسو صوبوں کو بھی متاثر کیا، ریت کا طوفان منگل تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

 بیجنگ میں موسم سرما میں آخری بار ریت کا طوفان 2015 میں آیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.