برطانوی وزراء نے یورپی یونین اور امریکا کے مسافروں کو قرنطینہ سے مشروط استثناء پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ آنے والے یورپی یونین اور امریکی مسافروں کو ویکسینیشن مکمل کروانی ہوگی۔
میڈیا ریورٹ میں کہا گیا کہ ویکسین کی دونوں ڈوز لگوانے والے مسافروں کے لیے سخت قواعد کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ڈبل جِب امریکی اور یورپی یونین کے سیاحوں کو انگلینڈ میں قرنطینہ قواعد سے استثنیٰ دینے کی اجازت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وائٹ ہال کے ذرائع پُراعتماد ہیں کہ اگلے ہفتے سے فرانس کو ‘امبرپلس’ کی فہرست سے نکال دیا جائے گا۔
افریقی قسم کے بیٹا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اسپین کو ٹریول لسٹ بینڈ میں اپ گریڈ کرنے کے خدشات ہیں۔
دوسری جانب قیاس آرائیاں بڑھ رہی ہیں کہ جرمنی اور آسٹریا اگلے ہفتے سے ٹریول گرین لسٹ میں جانے کے لیے تیار ہیں۔
Comments are closed.