بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں

انڈونیشیا میں عالمی وباء کورونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھنے لگیں، یومیہ 2 ہزار سے زیادہ افراد کی اموات ہونے لگیں۔

ملک میں ویکسینیشن کی رفتار کم ہونے سے خطرہ اور بڑھ گیا۔

جاپانی حکام کے مطابق شہر میں کورونا وائرس کی نئی بھارتی قسم ڈیلٹا کے کیسز میں غیرمعمولی اضافہ ہورہا ہے۔

دوسری جانب بھارت کے شہر ممبئی میں 26 سال کی لیڈی ڈاکٹر کورونا ویکسین کی دو خوراکیں لینے کے باوجود تیسری بار کورونا میں مبتلا ہوگئی۔

جس کے بعد ماہرین نے کورونا ویکسین کی افادیت پر سوال اٹھا دیے۔

اسی طرح امریکا میں بھی کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

سعودی عرب کی وزارت صحت کے مطابق مملکت میں کورونا مزید 1334 کیسز سامنے آئے ہیں۔

ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز سامنے آنے کے بعد امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کے باوجود ماسک پہننے کی اپیل کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.