بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی ایکواڈور کی شہریت منسوخ کرنے کا فیصلہ برقرار

ایکواڈور کی عدالت نے وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کی شہریت منسوخ کرنے کے حکومتی فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

ایکواڈور کی حکومت نے جولین اسانج کو 2017 میں دی گئی شہریت منسوخ کی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکواڈور کی عدالت نے حکومتی فیصلےکو برقرار رکھا۔

رپورٹ کے مطابق ایکواڈور میں جولین اسانج کے وکیل نے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.