بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

طالبان افغانستان کی اہم فوجی اورسیاسی قوت ہیں، چین

بیجنگ :چین نے افغانستان کے مستقبل میں طالبان کے کردار کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طالبان افغانستان کی اہم فوجی اورسیاسی قوت ہیں، افغانستان کےمعاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے چین کے 2روزہ دورے پر طالبان کے 9 رکنی وفد کا استقبال کیا، جہاں چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کی گئی ،  جس میںافغانستان کی موجودہ صورتحال اور امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا۔

چینی  وزارت  خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا  کہ افغانستان سے امریکہ کا “عجلت میں انخلا” ملک میں اس کی پالیسی ناکامیوں کی علامت ہے، توقع ہے کہ طالبان “ملک کے امن، مفاہمت اور تعمیر نو کے عمل میں اہم کردار ادا کریں گے”۔

طالبان وفد  نے چینی وزیر خارجہ کو یقین دہانی کرائی کہ افغانستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، چین کی دوستی کو اچھی نظر سے دیکھتے ہیں۔

You might also like

Comments are closed.