بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کورونا: سندھ حکومت کا مکمل لاک ڈاؤن پر غور

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وائرس کی چوتھی لہر  کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 30 فیصد تک بڑھنے کے بعد سندھ حکومت نے مزید پابندیوں کے ساتھ مکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کردیا ہے،طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے صوبائی ٹاسک فورس کو 15 دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے۔

اس سلسلے میں  وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ  نے صوبائی کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا ہے، جس کے بعد لاک ڈاون کے حوالے سے حتمی فیصلہ  کیا جائے گا۔

مکمل لاک ڈاؤن لگانے سے پہلے تاجروں سے مشاورت کی بھی تجاویز دی گئیں ہیں ، جس کے بعد کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کو روکنے کیلیے ایس او پیز پر سختی کے ساتھ پابندی کروائی جائے گی۔

You might also like

Comments are closed.