بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ہم نے نظریے کی بنیاد پر سیاست کا آغاز کیا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے نظریے کی بنیاد پر سیاست کا آغاز کیا۔

ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم میں اور اپوزیشن جماعتوں میں نظریے کا فرق ہے۔

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، نظریے پر کھڑے رہے تو کبھی ناکام نہیں ہوں گے۔

وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں 18 اگست کو 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.