امریکی جنگی بحری جہاز نے بحیرۂ احمر میں 4 ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سینٹ کام کا کہنا ہے کہ حملہ آور ڈرون حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقے سے بھیجے گئے۔
امریکا نے کہا ہے کہ بھارتی جھنڈا بردار آئل ٹینکر سائی بابا پر ڈرون حملہ کیا گیا، جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پینٹاگون نے بھارتی ساحل کے قریب کیمیکل ٹینکر پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پلوٹو کیم پر ڈرون حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔
بھارتی حکام کا کہنا تھا کہ جہاز سعودی عرب سے خام تیل لے کر بھارتی بندرگاہ آ رہا تھا۔
Comments are closed.