لاہور ہائی کورٹ میں لیہ کے گاؤں لالہ زار کے مکینوں کو بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران وفاقی سیکریٹری پانی و بجلی بھی لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے جبکہ عدالت نے وزارتِ انرجی پاور ڈویژن سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد شان گل نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر جوائنٹ سیکربٹری پاور ڈویژن رپورٹ سمیت پیش ہوں۔
جسٹس شان گل نے مزید ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بجلی لگانے کے طریقہ کار سے متعلق رپورٹ بھی جمع کرائیں۔
اس موقع پر این ٹی ڈی سی کے وکیل نے اس معاملے کا حل پیش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
عدالت نے پاور ڈویژن اور میپکو کے افسران کو رپورٹس سمیت 28 جولائی کو طلب کر لیا۔
Comments are closed.