بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بجلی مفت دینے کا اعلان، لاہور میں کتنے صارفین کو فائدہ ہوگا؟

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کے 100 یونٹ استعمال کرنے والوں کی بجلی مفت کرنے کے اعلان سے اہلِ لاہور کو کتنا فائدہ ہوگا؟ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔

ذرائع لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ریلیف پیکیج سے لیسکو کے1لاکھ 60 ہزار صارفین کو فائدہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبے میں100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی مفت کرنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کے صارفین کی مجموعی تعداد 58 لاکھ ہے، حمزہ شہباز کے اعلان سے 100 یونٹ والے صارف کو ماہانہ 2 ہزار روپے سے زائد کا فائدہ ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت لیسکو کو سالانہ 2 ارب 36 کروڑ روپے سے زائد ادا کرے گی۔

ذرائع لیسکو کے مطابق پنجاب حکومت اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے ماہرین نے سبسڈی فارمولے کو حتمی شکل دے دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.