بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

یوکرین جنگ کے ذمہ داران کے اثاثے ضبط کرنے کیلئے قانون سازی کرینگے، برطانوی سیکریٹری خارجہ

برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین میں جنگ کے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا، ذمہ داران کے اثاثوں کو ضبط کرنے پر قانون سازی کر رہے ہیں۔

برطانوی سیکریٹری خارجہ لِز ٹُرس نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین میں جنگ کے بعد ہونے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا۔

سوئٹزرلینڈ میں یوکرین کی بحالی سے متعلق منعقدہ کانفرنس میں برطانیہ کی سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ روس کو اس ہولناک جنگ کا ذمہ دار ٹھہرانا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ جنگ کے ذمہ دار افراد کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے حوالے سے قانون سازی پر غور کر رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.