بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ بھی پاکستان اور سپریم کورٹ کا حصہ ہے، علی زیدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ سندھ بھی پاکستان اور سپریم کورٹ کا حصہ ہے۔

علی حیدر زیدی نے کراچی کے حلقے این اے 245 میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پارٹی قائد عمران خان کی ذاتی زندگی کو نشانہ بنانے والوں کو وارننگ دے دی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن کے فیز 1 میں جو تماشہ ہوا، ہم نے اُسے بار بار سامنے رکھا ہے، اب دوسرے فیز کے الیکشن کے لیے پولیس آفیسرز کے تبادلے ہورہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ این اے 245 میں ہمارے امیدوار محمود مولوی ہوں گے، حلقے میں 15 دن قبل آر او تبدیل کرکے خیرپور سے لایا جا رہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے 35 ارب روپے سے کراچی کے برساتی نالے صاف کروائے تھے، ہمارے بعد محمودآباد، گجرنالہ اور اورنگی ٹاؤن نالوں کی صفائی نہیں ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.