باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ سپاہی شہید ہوگیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور ایک دہشتگرد کو جہنم واصل کر دیا۔
شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی شفیق الرحمان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔
شہید سپاہی شفیق الرحمان کا تعلق ڈی آئی خان سے تھا، آئی ایس پی آر کے مطابق باقی رہ جانے والے دہشتگردوں کو ختم کرنے کے لیے علاقے کی کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
Comments are closed.