پیر 12؍محرم الحرام 1445ھ31؍جولائی2023ء

باجوڑ دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی چیکنگ سخت

باجوڑ دھماکے کے بعد اسلام آباد میں سیکیورٹی چیکنگ سخت کردی گئی۔

اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی چیکنگ سخت کردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہائی سیکیورٹی زون کے علاوہ شہر بھر کے تمام راستے کھلے ہیں، ہائی سیکیورٹی زون میں سرینا اور ایکسپریس چوک سے گاڑیاں داخل ہو سکتی ہیں۔

پشاورخیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں جمعیت علمائے…

ترجمان کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تمام معاملات معمول کے مطابق ہیں، شہریوں سے گزارش ہے اپنے شناختی دستاویزات ساتھ رکھیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہے، شہری دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.