جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

باجوڑ دھماکا، زخمی اہلکار دم توڑ گیا، شہداء کی تعداد 6 ہوگئی، ترجمان پولیس

باجوڑ میں ہوئے بم دھماکے میں زخمی اہلکار پشاور اسپتال میں دم توڑ گیا، شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 6 ہوگئی۔

باجوڑ میں پولیس وین پر بم دھماکے میں 28 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ 

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ماموند کے علاقہ بیلوٹ فرش کے مقام پولیس گاڑی پر ریموٹ کنٹرول کے ذریعے پیر کی صبح بم دھماکا ہوا۔

پولیس اہلکار انسداد پولیو مہم ٹیم کی سیکیورٹی کیلئے جا رہے تھے، جاں بحق ہونے و الے اہل کاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن سول کالونی خار میں ادا کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.