پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ اننگز کھیل کر ایک قومی ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا۔
انھوں نے جنوبی افریقہ کے 204 کے ہدف کے تعاقب میں محمد رضوان کے ہمراہ 197 رنز کی پارٹنر شپ بنائی جس میں انھوں نے 122 رنز کی شاندار باری بھی کھیلی۔
بابر اعظم کی یہ اننگز بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی سب سے بڑی انفرادی اننگز ہے۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلے کا اعزاز اوپننگ بیٹسمین احمد شہزاد کے پاس تھا۔
انھوں نے 2014 کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کے خلاف 111 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی تھی۔
اس فہرست میں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 104 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
خیال رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ اس سنچری کے ساتھ بابر اعظم بھی بین الاقوامی کرکٹ کے تینوں فارمیٹ میں سنچری بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
Comments are closed.