امریکا میں کرسمس کے موقع پر بھی بائیڈن انتظامیہ نے شرح سود میں اضافہ کردیا۔
بائیڈن انتظامیہ نے افراط زر پر قابو پانے کے نام پر سال کے اختتام سے پہلے ہی شرح سود مزید اعشاریہ پانچ فیصد بڑھا دی ہے۔
اس کے علاوہ آئندہ سال شرح سود میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
شرح سود میں اضافے سے امریکا میں گھروں، گاڑیوں اور دیگر اشیاء سود پر لینے والے شہریوں کو اضافی رقم دینا پڑے گی۔
افراط زر پر قابو پانے کے نام پر بڑھائی گئی شرح سود سے معاشی مسائل مزید بڑھ جائیں گے۔
Comments are closed.