مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ایمیزون کے ساتھ گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی، ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پورا ہورہا ہے۔
عبدالرزاق داؤدکی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایمیزون کچھ روز میں پاکستان کو اپنے فروخت کنندگان کی فہرست میں شامل کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ ایمیزون کے ساتھ گزشتہ سال سے بات چیت چل رہی تھی، ای کامرس پالیسی کا ایک اہم سنگ میل پورا ہورہا ہے۔
مشیرِ تجارت نے کہا کہ ایمیزون لسٹ میں شامل ہونا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
واضح رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے ای کامرس پلیٹ فارم ایمیزون نے باضابطہ طور پر پاکستان کوسیلر لسٹ میں شامل کرلیا ہے۔
ایمیزون کی سیلر لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں اربوں روپوں کی سرمایہ کاری ہوگی اور روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔
اس لسٹ میں شامل ہونے سے پاکستان میں ای کامرس کو فروغ ملے گا اور صارفین کو معیاری اشیاء دستیاب ہوں گی۔
Comments are closed.