پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایک صوبے میں صرف الیکشن نہیں چاہتے، ہم چاہتے ہیں ایک ہی دن الیکشن ہوں۔
ملتان میں نمازِ عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمارا کام گفت و شنید کرنا ہے، عید کے بعد 26 تاریخ کو اجلاس ہوگا، تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوں گی۔
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم عمران خان کے پیروکار نہیں ہیں، ہمارا الیکشن میں کسی سے الائنس نہیں ہے، ہم چاہتے ہیں پورے ملک میں الیکشن ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کو عید کی مبارک باد پیش کرتا ہوں، اس موقع پر غریب لوگوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ جنہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دیں ان کو بھی نظر انداد نہیں کرنا چاہیے۔
Comments are closed.