ہفتہ یکم شوال المکرم 1444ھ22؍ اپریل 2023ء

سوڈان: عید پر جنگ بندی کے باوجود شدید فائرنگ

سوڈان میں عید پر جنگ بندی کے باوجود دارالحکومت خرطوم فائرنگ سے گونج اُٹھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق خرطوم میں شدید فائرنگ کی گئی اور کئی علاقوں سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔

رپورٹس کے مطابق سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز نے عید کے 3 دن جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 413 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 5 امدادی کارکن بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے درمیان گزشتہ ہفتے سے جھڑپیں جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.