بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک سال میں بینکوں نے کتنا قرض دیا؟ اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے

ایک سال میں عوام سے 2 ہزار 570 ارب ڈپازٹس جمع کرکے بینکوں نے 2 ہزار 459 ارب کی سرمایہ کاری اور ایک ہزار 728 ارب قرض دیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق مارچ میں بینکوں کا ڈپازٹس اسٹاک 20 ہزار 465 ارب روپے ہوگیا ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت کے اشاریے مضبوط ہیں

مارچ میں بینکوں کا ڈپازٹس561 ارب روپے بڑھا ہے، جبکہ ایک مہینے میں بینکوں کی قرض گیری 367 ارب روپے بڑھی ہے۔

رواں سال مارچ کے اختتام پر بینکوں کے فراہم کردہ قرضوں کا اسٹاک 10 ہزار 328 ارب روپے ہے جبکہ اس عرصے میں بینکوں کی سرمایہ کاری کا اسٹاک 15 ہزار 12 ارب روپے ہے۔

بینکوں نے ایک مہینے میں 470 ارب جبکہ گئے مارچ سے رواں سال مارچ کے دوران 2 ہزار 459 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.