بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک دن میں پی آئی اے کی تیسری پرواز ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

چین سے کورونا ویکسین لے کر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز بیجنگ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔

سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 6854 کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچی۔

ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 نے شام 6 بج کر 13 منٹ پر اسلام آباد ایئر پورٹ پر لینڈ کیا۔

چین سے پاکستان کے لیے کورونا ویکسین لانے والی پی آئی اے کی ایک دن میں تیسری پرواز ہے۔

بیجنگ سے قومی ایئرلائنز کے دو بوئنگ 777 اتوار کی رات اور صبح سویرے اسلام آباد پہنچے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.