بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کر رکھا ہے، شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ایک تعیناتی نے ملک کا سیاسی نظام جام کر رکھا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور آصف زرداری کی خواہش ردی کی ٹوکری میں جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے اور جانے کے لیے ہی ڈیل کی جاتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم کے دفتر کی سیکیورٹی محفوظ نہیں تو ڈی چوک کیسے محفوظ ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نواز شریف ڈیل کے منتظر ہیں جبکہ شہباز شریف کو ڈھیل ہی ڈھیل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.