بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

این سی او سی کا کورونا صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار

ملک میں کورونا کے خاتمے کیلئے قائم نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) نے شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت اجلاس میں کورونا کے بڑھتے مثبت کیسز اور شرح اموات میں اضافے پر تشویش ظاہر کی گئی۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پرعمل درآمد نہ ہونے کی صورت ہم سرگرمیوں پر سخت پابندیاں لگانے پر مجبور ہوں گے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ہیلتھ گائیڈ لائینز پر عمل درآمد کا جامع جائزہ لینے کی ضرورت ہے، بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ چکی ہے، صوبائی حکومتوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ ملک بھر میں ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلوں کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہو رہی ہیں۔

این سی او سی کی جانب سے شہریوں کو ایس او پیز پر عمل کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا کہ شہری ایس او پیز پر عمل کرکے ایک بار پھر بہترین مثال قائم کرسکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.