ڈی جی رینجرز سندھ کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں این اے 249 کے ضمنی الیکشن کے دوران سیکیورٹی انتظامات کا جائرہ لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن نے کی۔
اجلاس کے دوران صوبے بھر میں مذہبی اجتماعات، عید الفطر، کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس پر حکومتی احکامات، ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے اقدامات بھی زیر بحث آئے۔
اجلاس میں کمشنر کراچی، کراچی پولیس چیف سمیت دیگر حکام نے بھی شرکت کی۔
Comments are closed.