لیکویفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔
چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ 10 روپے اضافے کے بعد فی کلو قیمت 210 سے 220 روپے ہوگئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق گھریلو سلینڈر کی قیمت 120 جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت میں 450 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ادھر ملک کے پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی 255 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 92 ڈالر اضافے سے 556 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی ہے۔
دوسری طرف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی آج رد و بدل کا امکان ہے۔
Comments are closed.