وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ایف بی آر سسٹم کو اوسطاً مہینے میں تقریباً 71 ہزار بار سائبر حملوں کا نشانا بنایا جاتا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے تحریری جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملے گزشتہ دو سالوں میں تیزی سے بڑھے ہیں۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ ہیکنگ کمیونٹی کے پاس موجود ٹولز اور طریقے زیادہ طاقتور اور جدید ہیں۔
شوکت ترین نے کہا کہ تیسرے فریق کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں، 2019 میں ہونے والی خلاف ورزی کی تحقیق کا پتہ نہیں لگایا گیا تھا۔
Comments are closed.