ایشین گیمز کرکٹ کے مقابلے میں بنگلادیش نے پاکستان کو 6 وکٹ سے ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا۔
میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا جس کے بعد پاکستان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے۔
بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم نے 19 ویں ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں کے تیسری پوزیشن کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔
بارش کی وجہ سے یہ میچ 5 اوورز تک محدود ہوکر رہ گیا تھا۔ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر 48 رنز بنائے۔
بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت نظرثانی شدہ ہدف کے تحت جیتنے کے لیے 65 رنز بنانے تھے جو اس نے آخری اوور کی آخری گیند پر 4 وکٹوں کے نقصان پر بنا لیے۔
Comments are closed.