سیکریٹری ہیلتھ پنجاب سارہ اسلم نے کہا ہے کہ عوام نے اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا تو پرہجوم جگہوں کو دوبارہ بند کیا جا سکتا ہے۔
اپنے بیان میں سارہ اسلم نے کہا کہ چوتھی لہر سے بچنے کے لیے شہریوں کو ذمےداری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
سیکرٹری ہیلتھ نے مزید کہا کہ تمام کاروباری مراکز پر ایس او پیز اور ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عوام اپنی حفاظت کے لیے ماسک پہنیں، ہاتھ دھوئیں اور سینیٹائزر کا استعمال کریں۔
سارہ اسلم نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ صرف بروقت ویکسینیشن ہے۔
Comments are closed.