وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے وضاحت کی ہے کہ ’ایران ایک فون پر پالیسی تبدیل نہیں کرتا‘ چین کا یہ بیان پاکستان کے لیے نہیں تھا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چین کے پاکستان سے تعلقات کی نوعیت کو سمجھتا ہوں۔
انہوں نے پڑوسی ملک بھارت سے تعلقات کے حوالے پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت بھارت سے دوستانہ تعلق کی خواہشمند ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امریکا میں موسمیاتی تبدیلی کی کانفرنس کا کرائیٹیریا تھا، واشنگٹن نے اُن ممالک کو بلایا جو موسمیاتی تبدیلی کا باعث بن رہے تھے۔
ملکی سیاست پر بات چیت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رانا ثنا اللّٰہ کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز کے باہر جانے میں کوئی حرج نہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے ٹوئٹ سے لگتا ہے وہ باہر نہیں جانا چاہتی، دیکھنا ہے کہ مریم نواز کے بارے میں عدالتیں کیا کہتی ہیں۔
وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی دفعہ بھی شہباز شریف نے عدالت میں ان کی واپسی کی گارنٹی دی تھی، اخلاقی طور پر سابق وزیراعظم کو واپس آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتوں نے انہیں بہت ریلیف دیا انہیں عدالتوں پر یقین رکھنا چاہیے۔
Comments are closed.