پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کو اگلا الیکشن چوری نہیں کرنے دیں گے، حکومت عوام میں اپنی غیر مقبولیت سے خوف زدہ ہے، اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہوں گی۔
نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت سے نجات چاہتے ہیں، عوام موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے تنگ آچکے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی ترجمان کہتے ہیں ملک کی معیشت جنت بن گئی ہے، حکومتی ترجمان عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ کون سے اعداد و شمار سے حکومتی ترجمان عوام کا پیٹ بھرنا چاہتے ہیں، حکومتی ترجمانوں کے اعداد و شمار سے عوام کو روٹی نہیں ملتی۔
Comments are closed.