بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اپوزیشن کا قومی اسمبلی اجلاس 3 روز چلانے پر اعتراض

اپوزیشن نے قومی اسمبلی کا اجلاس ہفتے میں 3 روز چلانے پر اعتراض اٹھا دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ نون کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ آج اجلاس کے حوالے سے ایس او پیز کا نوٹس ملا ہے کہ ہفتے میں 3 دن اجلاس ہو گا۔

وزیراعظم عمران خان کے اعتماد کا ووٹ لینے کے قومی اسمبلی اجلاس کی حاضری رپورٹ سامنے آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 گھنٹے سے زائد اجلاس نہیں ہو گا، یعنی ہفتے میں صرف 6 گھنٹے اجلاس ہو گا، کیا یہ اس ملک کے عوام کے پیسے کے ساتھ انصاف ہے؟

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا ہے کہ کیا ہم ہر روز ایوان میں نہیں بیٹھ سکتے؟

سابق وزیرِ اعظم نے یہ بھی کہا کہ اگر ایوان ایسے ہی چلنا ہے تو اسے بند کر دیں، ہم گھروں میں بیٹھ جاتے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ گزشتہ سال کے ایس او پیز فراہم کیئے گئے ہیں، اس معاملے پر مشاورت ہونی چاہیئے تھی۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن سے پیر کے روز مشاورت کی یقین دہانی کرا دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.